ایکسائز پولیس کی بڑی کارروائی، 10 ہزار گرام سے زائد چرس برآمد

ویب ڈیسک: پشاور اور مردان ریجنز میں ایکسائز پولیس کی بڑی کارروائی، پنجاب سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 10 ہزار گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔
ضلع مردان میں ایکسائز پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس حوالے سے ترجمان ایکسائز کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ مردان پر بغیر نمبر رکشہ سے دوران تلاشی 6 ہزار گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور محمد سعید ولد سید فقیر جان ساکن واہ کینٹ موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری کارروائی تھانہ ایکسائز پشاور نے حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب کی جس میں گاڑی سے 4800 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان ایکسائز کے مطابق کارروائی کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزم محسن شاہ ولد ظاہر شاہ کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 ہزار گرام سے زائد چرس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کیخلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری