چمپئنز ٹرافی 2025، آئِی سی سی وفد پاکستان پہنچ گیا

ویب ڈیسک: چمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئِی سی سی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ چمپئنز ٹرافی کا انعقاد اگلے سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایونٹ آپریشنز کی ٹیم میں سینیئر منیجر سارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد نیشنل سٹیڈیم کراچی کے مختلف حصوں کا معائنہ کرنے سمیت سٹیڈیم کی منیجمنٹ انتظامات کے حوالے سے بھی جانکاری حاصل کرے گی۔
آئِی سی سی وفد کراچی سٹیڈیم کے علاوہ لاہور اور راولپنڈی سٹیڈیم کا بھی مرحلہ وار دورہ کرے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ