چمکنی طالبہ اغوا

چمکنی ، طالبہ اغواء ، بچے سے زیادتی کی کوشش

ویب ڈیسک : پشاور کے علاقہ چمکنی سے مدرسہ کی طالبہ کونامعلوم افراد نے بہلا پھسلا کر اغواء کر لیا جبکہ طالبعلم کے ساتھ زیادتی کی کوشش پررکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واقعات کے مطابق ڈھیرے کلے کے رہائشی آصف نے تھانہ چمکنی پولیس کورپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیٹی مسماة( ر) گزشتہ روز پڑھنے کیلئے مدرسہ گئی تھی تاہم واپس نہیں آئی ۔
تلاش کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ وہ مدرسہ سے اپنی سہیلی کے گھر گئی تھی جہاں سے واپسی پر لاپتہ ہو گئی ۔پولیس نے انکوائری شروع کی تو معلوم ہوا کہ طالبہ کو نامعلوم افراد نے بہلا پھسلا کر اغواء کیا ہے ۔ادھرجی ٹی روڈ کے رہائشی نے چمکنی پولیس کو بتایاکہ اس کا 10سالہ بیٹا ٹیوشن کے بعد گھر آرہاتھا کہ راستے میں رکشہ ڈرائیورملزم نواب نے اسے دھوکہ دہی سے اپنے ساتھ بٹھایا اوربعدازاں اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی تاہم ا س دوران وہاں سے پولیس کی گاڑی گزری تونواب نے خوف کے مارے اسے چھوڑ دیااوربھاگ گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں