ہم ایک بار پھر سرخرو، چودھری شجاعت نے سیاسی روایت کو زندہ و جاوید کیا ، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیرا عظم شہباز شریف نے کہا ہے اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھراپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اورعلمبردار ہیں، ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے مفاد کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے، شریک چیئرمین پی پی پی کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی قرارداد کےبعد اسرائیلی بربریت میں تیزی،مزید26افرادشہید