چوہدری سالک حسین کو میری مکمل حمایت حاصل ہے،چوہدری شجاعت

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا ایک ویڈیو بیان میں اپنے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے پر کہنا ہے کہ چوہدری سالک حسین نے جو بھی قدم اٹھایا ہے مجھ سے پوچھ کر اٹھایا ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے میرے کہنے پر ہی وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔ انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے۔واضح رہے کہ ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین نے دوسرے مرحلے میں آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان برآمدی کنٹرول کا سیاسی استعمال مسترد کرتا ہے، ممتاز زہرہ بلوچ