چچا اور چچا زاد قتل

صوابی میں بھتیجوں کے ہاتھوں چچا اور چچا زاد قتل

ویب ڈیسک:صوابی میں بھتیجوں کے ہاتھوں سگے چچا اور چچا زاد قتل ہو گئے ۔
واقعہ تھانہ یار حسین کی حدود دوبیان میں پیش آیا جہاں اراضی کے تنازعہ پر مجیب الرحمن اور عطاء الرحمن نے فائرنگ کرکے اپنے سگے چچا سکندر زمان اور چچا زادمالک شمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے فوری طورپر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی