چھاتی کے کینسر میں سرجری سے متعلق آن لائن معلومات غلط بھی ہوسکتی ہیں

اگر کوئی چھاتی کے کینسر میں سرجری پر غور کر رہا ہے تو معلومات کے لیے آن لائن معلومات یا تجاویز تلاش کرنا بہترین طریقہ نہیں۔
حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چھاتی کے کینسر کی سرجری پر آن لائن مواد اکثر معلومات کے معیار کے لحاظ سے کافی مختلف ہوتا ہے اور وہ اکثر چھٹی جماعت کے تعلیم کی سطح سے اونچے معیار پر لکھا جاتا ہے۔
امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) ان مواد کو چھٹی سے ساتویں جماعت کے طلبا کی سطح پر لکھنے کی تجویز دیتا ہے۔
نیشنل ایکریڈیٹیشن پروگرام برائے بریسٹ سینٹرز کی سربراہ، نیویارک میں نارتھ شور یونیورسٹی ہیلتھ سسٹم میں بریسٹ کینسر ریسرچ کی ڈائریکٹر ہیں اور تحقیق میں شامل ڈاکٹر کیتھرین یاؤ نے کہا کہ نتائج کچھ پریشان کن ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام نئے تشخیص شدہ چھاتی کے کینسر کے مریضوں کو اعلیٰ معیار کے اور آسانی سے قابل فہم آن لائن مواد تک رسائی حاصل ہو۔
مطالعے میں محققین نے انگریزی زبان میں مریضوں کی جانب سے حاصل کیے گئے آن لائن مواد کا جائزہ لیا جس میں چھاتی کے تحفظ کی سرجری، ماسٹیکٹومی اور لمف نوڈ سرجری کی وضاحت کی گئی تھی جو کہ امریکی نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے نامزد کینسر سینٹر کی ویب سائٹس سے تھیں۔
محققین نے آن لائن مواد میں الفاظ کی گنتی اور جملے کی پیچیدگی اور آسانی سمیت مریض کے پڑھنے کی اہلیت کا بھی جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد
کیٹاگری میں : صحت