پی ٹی آئی کے بغیر قومی حکومت

چھوٹا ڈان کہتا ہے ملک میں پی ٹی آئی کے بغیر قومی حکومت بناؤ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ’چھوٹا ڈان‘ پکارتے ہوئے کہا کہ چھوٹا ڈان کہتا ہے ملک میں قومی حکومت بناؤ جس میں پاکستانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقل کے اندھے کہتے ہیں ڈاکوؤں کی حکومت بناؤ جو چوروں کو بچائے۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم حکومت چھوڑ دیں گے، لیکن سمجھوتہ نہیں کریں گے

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ بین الااقوامی سامراج کے ایجنٹ کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو ڈاکوؤں اور چوروں کے حوالے نہیں کریں گے۔

اپوزیشن کے ارکانِ اسمبلی کو خریدنے کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں بولیاں لگ رہی ہیں اور لوگ اپنا ضمیر بیچ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری

تقریب میں شامل شرکا نے اس موقع پر ڈیزل کے نعرے لگانا شروع کیئے جس پر وفاقی وزیر نے شرکا کو منع کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کہنے سے منع کیا ہے، ڈیزل نہ کہیں۔