Federal Education Minister Shafqat Mahmood 1280x720 1

چھٹی جماعت سے آٹھویں تک کے طلباء بھی کل سے سکول جائیں گے۔ وزیر تعلیم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، گزشتہ ایک ہفتے صحت عامہ کی صورتحال سے متعلق بغور جائزہ لیا گیا، ایک ہفتے کے دوران سکولوں کی انسپکشن کی گئی، ایس او پیز پر عمل درآمد دیکھا گیا، کچھ تعلیمی اداروں میں کورونا وبا سے متعلق ضابطہ کار پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا تھا، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کئی سکول بند کیے گئے، چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء بھی کل سے سکول جائیں گے، سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق مزید ایک ہفتہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک میں کورونا وبا میں اضافے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کورونا وبا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کے طلبا کل سے سکول جائیں گے، فیصل سلطان نے کہا کہ ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کورونا کے اوسطاً 594 کیس رپورٹ ہوئے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز کی تعداد میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ سرکاری سکولوں میں 70 ہزار سے زائد جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں 19 ہزار کورونا ٹیسٹ ہوئے، کورونا کیسز سے متعلق اعداد وشمار مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سکولوں کی انتظامیہ سے کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ