چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن

چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع

ویب ڈیسک: بٹگرام کے پہاڑی علاقے مِیں چیئر لفٹ میں صبح سے پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کیلئے پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز کے دو ہیلی کاپٹرز نے دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، ریسکیو آپریشن کے دوران مقامی افراد کی بہت بڑی تعداد سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، ریسکیو ادارے اور پاک فوج کے افسران بھی موجود ہیں۔ ریسکیو آپریشن کی کامیابی کیلئے ملک بھر میں دعائیں کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ جی او سی ایس ایس جی ریسکیو آپریشن کی قیادت کرنے پہنچ گئے ہیں، اب جی او سی ایس ایس جی خود ریسکیو آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر سے سلنگ ریسکیو آپشن کے علاوہ باقی آپشنز بھی دیکھے جا رہے ہیں کیونکہ ہیلی کاپٹر کے قریب جانے سے لفٹ ہلنا شروع ہو جاتی ہے اور اوپر 30 فٹ کی بلندی پر موجود ایک اور تار کی وجہ سے اس آپشن میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
اس حوالے سے کوشش کی جا رہی ہے کہ ہیلی کاپٹر سے ہارنیس کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں آپریشن کو جاری رکھنے کے لئے بھی مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔ یاد رہے کہ چیئر لفٹ زمین سے 600 فٹ کی بلندی پر پھنسی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس