چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس

ویب ڈیسک: چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹیفکیشن وزیراعظم نے واپس لے لیا۔
یاد رہے کہ گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا تعینات کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی پر تحفظات ظاہر کئے تھے۔ اس پر چیئرمین ارسا کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر