ایبٹ اباد، چیتوں کی انہتاہی نایاب نسل معدومی کے قریب

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں چیتوں کی انتہائی نایاب نسل معدومی کے قریب ہونے لگی ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات سے دو چیتے مردہ حالت میں پائے گئے۔
اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ چیتوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بحیجا گیا ہے اس رپورٹ کے آنے کے بعد ہی ان کی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیتوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں مردہ چیتوں کے ساتھ بچے کھیل کھیلتے دکھائے گئے ہیں۔
ان چیتوں کی ہلاکت کے حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں چیتے جنگلات کی کٹاہی کے دوران درخت کرنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایبٹ اباد میں اسی جگہ پر چند دن قبل بھی دو چیتے مردہ حالت میں پاے گے تھے جبکہ یہ ان چیتوں کی انہتاہی نایاب نسل ہے اور ختم ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک