9f4c5e9f ea20 4efa 954c 3344e55f8fdb

چیمپئن مقابلہ کرنے کیلئے دوبارہ کھڑا ہوتا ہے،وزیراعظم عمران کا انڈر 21گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پشاور :سپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر21گیمز کی تقریب کا انعقاد،وزیراعظم عمران خان تقریب میں مہمان خصوصی، تقریب کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخوانے وزیراعظم عمران خان کو یادگاری شیلڈ پیش کیا. گورنرشاہ فرمان اوروزیراعلی خیبرپختونخواسمیت صوبائی وزرا نے تقریب میں شریک کی ،سپورٹس کمپلیکس میں انڈر21گیمزکے آغاز پر آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا ,

وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز کیا،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو انڈر21گیمز کے انعقاد کی مبارکباد دی.

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہے ان مقابلوں سے پاکستان کا ٹیلنٹ ابھرے گا، اسپورٹس کا فائدہ انسان کی صحت پر ہوتا ہے. چیمپئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے سیکھتا ہے، چیمپئن کو ہار ہرا نہیں سکتی.

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹس نہ کھیلتا تو22سال پہلے شکست تسلیم کرچکا ہوتا، مشکل وقت کا مقابلہ کرنا نہ سیکھتاتو حالات کا مقابلہ نہ کرپاتا. زندگی اونچ نیچ کا نام ہے،جو اوپر پہنچتا ہے گھبراتا نہیں.انہوں نے کہا کہ مقابلہ کرنے کی روح کسی کے دماغ اور جسم کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا

ان کھیلوں کے ذریعے پاکستان کا ٹیلنٹ ابھرے گا۔ ہم نے یہ کوشش شروع کی ہے اور ہم اسے چھوٹے گائوں اور یونین کونسلوں تک پہنچائیں گے تاکہ ہمارے نوجوان کھیلوں میں حصہ لے سکیں۔