چیمپیئنز لیگ کا کوارٹر فائنل

چیمپیئنز لیگ کا کوارٹر فائنل مرحلہ اگلے ماہ شروع ہو گا

چیمپیئنز لیگ کے لاسٹ 16 کی فاتح ٹیموں کے مابین کوارٹر فائنل مرحلہ اگلے ماہ 12 اپریل سے شروع ہوگا۔ 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور تمام ٹیمیں دو دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی۔ جبکہ دونوں گروپس سے دو دو ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں جائیں گی جس کے بعد چار سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔ 12 اپریل کو دو کوارٹرفائنل کھیلے جائیں گے پہلا مقابلہ ایس ایل بینفیکا اور انٹرمیلان کے جبکہ دوسرا ٹاکرا مانچسٹر سٹی اوربائرن میونخ کے درمیان ہوگا۔ 13 اپریل کو تیسرے کوارٹر فائنل میں ریئل میڈرڈ اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں اے سی میلان اور ناپولی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ دوسرے مرحلے میں 19 اپریل کو ناپولی اور اے سی میلان جبکہ چیلسی اور ریئل میڈرڈ کا مقابلہ ہوگا۔ 20 اپریل کو انٹرمیلان اور ایس ایل بینفیکا جبکہ بائرن میونخ اور مانچسٹر سٹی کے درمیان میچ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست