شمشاد خان صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا تعینات

پشاور :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گریڈ 21 کے آفیسراور الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تعینات ڈائریکٹر جنرل شمشاد خان کو صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا کی حیثیت تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنھبال لیا ہے۔ شمشاد خان گذشتہ کء سالوں سے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں، الیکشن کمیشن میں ملازمت کا آغاز 1997 میں گریڈ 17 میں بطور اسسٹٹ الیکشن کمشنر تعیناتی سے کیا۔انہیں الیکشن و انتظامی امور میں وسیع تجربہ ہے ۔ اور مختلف ممالک کا سفر بھی کیا ہے۔ اب بطور صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا خدمات انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  نیویارک، فلسطین کے حمایتی طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج، یونیورسٹی میں حالات کشیدہ
مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کا عہدہ محمد فرید آفریدی کی نیشنل منیجمنٹ کورس میں نامزدگی کی وجہ سے خالی ہوا تھا۔