ڈاکٹرز کا صوبے کے تمام تدریسی ہسپتالوں میں احتجاج کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد پر پراونشل ڈاکٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں گورنر خیبرپختونخوا کی مداخلت بھی کام نہ آئی۔ پی ڈی اے خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے کے تمام تدریسی ہسپتالوں میں احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ڈی اے کے مطابق آج ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، کوہاٹ اور لنڈیکوتل کے ہسپتالوں میں مظاہرے ہونگے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) کے مطابق ٹی ایم اوز اور ہاﺅس آفیسرز کے اعزازیہ میں اضافے کی سمری سرد خانے میں پڑی ہے، طبی عملے پر تشدد معمول بن چکا ہے، زنانہ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کیا گیا۔
پی ڈی اے کے مطابق حکومت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں سیکیورٹی ایکٹ نافذ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ان کی جانب سے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں تمام ہسپتالوں میں احتجاج کی کال دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت