07e90101 6233 4427 bbb2 cf20c8e5346b

ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی خدمات قابل تحسین ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعلی خیبر پختونخوامحمود خان نے کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹر جاوید کے اہل خانہ کو شہداء پیکج کے تحت 70 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ شہدا پیکج کے تحت شہید ہونے والے دیگر طبی عملے کے ورثا کو بھی جلد چیکس دئیے جائیں گے، صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، شہیدوں کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ میرے دفتر کے دروازہ ان شہدا کے اہل خانہ کے لئے ہروقت کھلے رہیں گے، کورونا وبا کے تناظر میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی خدمات قابل تحسین ہیں،
صوبائی حکومت ان کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ