ڈبل شفٹ سکولز

ڈبل شفٹ سکولز کے ٹیچرز کو تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوامیں ڈبل شفٹ سکول کے ٹیچرز کی پانچ ماہ سے زائد تنخواہوں کی بند ش کی شکایات پر محکمہ ابتدائی تعلیم نے رواں مالی سال کے دوران ڈپٹی کمشنرزکو بھیجے گئے فنڈز سے تنخواہوں کی ادائیگی کی ہدایت کردی ہے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرائمری، مڈل، ہائی اورہائرسیکنڈری سکولز میں ڈبل شفٹ پروگرام شروع کیاگیاہے
جس کیلئے مقامی سطح پر معمولی تنخواہ پرٹیچرزکوبھرتی کیاگیاہے لیکن گزشتہ کئی مہینوں سے ان ٹیچرز کو تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں اس ضمن میں مسلسل شکایات کے بعد گزشتہ روز محکمہ تعلیم نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزاور ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسرز کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں بندوبستی اضلاع کیلئے33کروڑ13 لاکھ30 ہزار روپے اور قبائلی اضلاع کیلئے 3کروڑ32 لاکھ60 ہزار روپے ڈبل شفٹ سکولز میں کام کرنے والے اساتذہ اور دوسرے معاون عملے کیلئے وظیفہ سے متعلق مختص ہیں اس لئے مذکورہ فنڈزسے ڈبل شفٹ سکولزکے ٹیچرز کو پالیسی کے مطابق وظائف کا اجرا کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی