825590 410479 HAFSA1 updates

ڈرامہ ارطغرل غازی کی حفصہ خاتون نے عاطف اسلم کا گانا گُنگنا لیا

ویب ڈیسک : ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی اداکارہ برچن عبداللہ کی عاطف اسلم کا گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے، برچن عبداللہ کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے، جس میں وہ عاطف اسلم کا مشہور گانا ’’مسافر‘‘ گاتی ہوئی نظرآرہی ہیں، برچن عبداللہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اورلوگ ان کی آواز کی تعریف کررہے ہیں، یہ گانا 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم سوئٹی ویڈزاین آر آئے کے لیے عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا، فلم میں ہیمانش کوہلی اور زویا افروز نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، ترک ڈراما سیریل دیریلش ارطغرل پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراردو میں ڈب کرکے نشر کیا جارہا ہے، اس ڈرامے کی پہلی ہی قسط نے پاکستان میں دھوم مچادی تھی، اور یہ یوٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن گیا ہے، ارطغرل غازی کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر سات کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، جہاں پاکستان میں اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا گیا وہیں ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں کو بھی ملک میں بے حد پزیرائی ملی، جب کہ ڈرامے کے مرکزی اداکاروں اینگن التان دزیاتن اوراسریٰ بلگیج جنہوں نے ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کے کردار ادا کیے ہیں، انہیں تو پاکستانیوں نے بے حد محبت دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن