ڈرون حملہ

روسی ٹرانسپورٹ طیاروں پر ڈرون حملہ، 4 طیارے تباہ

ویب ڈیسک: روس کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کے نتیجے میں چار طیاروں میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق روس کے مغربی شہر پسکوف کے ایک ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں روسی ٹرانسپورٹ طیاروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایئر پورٹ پر بھی دھماکے، آگ لگنے اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ ڈرون حملے میں یوکرین کی سرحد سے تقریبا 800 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پسکوف کے ہوائی اڈے پر چار آئی ایل 76 ہیوی ٹرانسپورٹ طیارے تباہ ہوئے۔
خیال رہے کہ یوکرین کو ڈنمارک اور ہالینڈ نے ایف-16 طیارے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد یوکرین کے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے اور اس نے روس پر ایک ہفتے میں تیسری بار ڈرونز حملے کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا رواں سال کو ترچ میر کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ