تین لاکھ ڈالر کی کا ر ضبط

ڈنمارک میں اوور سپیڈنگ پر تین لاکھ ڈالر کی کا ر ضبط

ویب ڈیسک (ڈنمارک)ڈنمارک میں پولیس نے گاڑیوں کی اوورسپیڈنگ کرنے پر ایک مہنگی سپورٹس کار کو تحویل میں لے لیا جبکہ اس ضمن میں بننے والے نئے قانون کے تحت کار نیلام کرکے اس کی رقم ملکی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔

امریکی نیوز ایجنسی اے پی نے ڈنمارک پولیس آفیسر جیس فالبرگ کے حوالے سے بتایا کہ کار میں سوار شخص اپنی لیمبرگینی ہوراکین کار میں 236 کلیومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہائی وے پر جا رہا تھا جہاں حد رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد

انہوں نے کہا کہ کار کو تیزرفتاری کے باعث روک کر تحویل میں لے لیا گیا اور نئے قانون کے تحت نیلامی کے بعد اس سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کی جائے گی۔خبر وں کے مطابق یہ کار ایک عراقی شہری کی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں