Arrest 4

ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک(ہری پور)متعدد ڈکیتیوں رہزنیوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گروہ کا سرغنہ،مردان پولیس کا اہلکار اوردیگر ارکان گرفتارگاڑیاں زیورات نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی نےچوری شدہ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی برآمد گی،ڈی پی او ہر ی پور کی طرف سے تشکیل شدہ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مختلف مشتبہ افراد کو انٹاروگیٹ کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج، کال ڈیٹا ریکارڈ اور اپنی معلومات کے مطابق شک کی بناء پر ہمراہ لیڈی کنسٹیبلان کے مسمات (ف) ذوجہ سردار سکنہ نسیم ٹاون ہری پور کو حراست میں لے کر انٹاروگیٹ کیا ۔ دوران انٹاروگیشن متعدد ڈکیتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ملزمان کا انکشاف کیا. جس پر تفتیشی ٹیم نے مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران دیگر 3 ملزمان ساگر ولدمشتاق مسیح، شاہ دامن ولد جمیل مسیح اور شان عرف شانی ولد بوٹا مسیح ساکنان اسلام آباد کو گرفتار کر کے واردات میں استمال ہونے والا اسلحہ اور ڈکیتی میں لوٹی ہوئی رقم اور طلائی زیورات برآمد کرلئے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع

ایک اور کامیاب کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ نے ہمراہ دیگر تفتیشی ٹیم اور نفری پولیس کے بین الاضلاع کارلفٹر گروہ کا ایک سرغنہ عصمت اللہ ولد یاسین سکنہ جلالہ مردان کو گرفتار کیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران دیگر ساتھیوں کے گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا. ملزم سے 04 عدد گاڑیاں از قسم مہران موٹر کار موٹر سائیکل ہنڈا70اور 125 برآمد کرلئے گئے.

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہیں۔ جلد ہی دیگر ملزم/ملزمان کو مقدمہ میں گرفتار کرلیا جائے گا. مقدمہ میں میرٹ پر تفتیش کا عمل جاری رکھتے ہوئے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی.