ڈی آئِی خان میں سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ کوٹ سلطان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار بھی شامل تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
اس دوران اہل علاقہ کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک