ڈیزل سستا

ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب اگلے پندرہ دنوں کے لئے ڈیزل سستا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 77 پیسے کمی کردی گئی ہے ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا جبکہ نئی قیمتیں اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے کمی کے بعد287.33 روپے سے کم کرکے 285.56روپے فی لیٹر پہنچ جائے گا جبکہ پیٹرول کی قیمت279.75 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم