راناثناءاللہ

کابینہ اجازت دے تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے،راناثناءاللہ

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے آئین کی سربلندی ہوئی۔ آئین کے ساتھ کھلواڑ پر آرٹیکل5 اور6 میں سزا درج ہے۔ وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی پر ریفرنس بھیج سکتی ہے۔

وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان نے اقتدار بچانے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کی اور قومی مفاد کو داؤ پر لگایا۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں سابق حکومت کی آئین کی خلاف ورزیوں کو واضح کیا گیا۔

صدر مملکت اور سابق حکومت نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا، آئین کے ساتھ کھلواڑ پر آرٹیکل5 اور6 میں سزا درج ہے۔ وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی پر ریفرنس بھیج سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور

راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ریفرنس بھیجنے کے حوالے سے کام شروع ہوچکا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائےگا، سپیکر فیصلے کے بعد نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجے، الیکشن کمیشن اِن کو ڈی سیٹ اور نااہل قرار دے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدرمملکت کو مستعفی ہوجانا چاہئے، اِس فیصلے کے بعد عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکل گیا، ثابت ہوگیا عمران خان اپنے ذاتی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

ملک کو آئین وقانون کے تحت چلانے کیلئے کارروائی کرنا ضروری ہے۔ عمران خان نے مسلح افراد کیساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی، لانگ مارچ کے دوران شیخ رشید کو گرفتار کرنے کا ارادہ تھا، اُنھیں بہت ڈھونڈا لیکن وہ ملے نہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کل کابینہ اجلاس میں معاملے پر غور کیا جائےگا۔ اگر کابینہ مقدمے کی اجازت دے تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے۔ نوازشریف کی سزا معطل کرکے علاج کیلئے باہر بھیجا گیا تھا۔ نوازشریف کو غلط سزا دی گئی اُن کے ساتھ زیادتی ہوئی، پوری اُمید ہے نوازشریف عدالتوں سے بری ہوں گے۔