پشاور، کامران بنگش کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع

ویب ڈیسک: سابق صوبائِی وزیر کامران بنگش کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ پشاور ہائیکورٹ میں اس حوالے سے کیس کی سماعت جسٹس عتیق شاہ نے کی۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کو کامران بنگش کی گرفتاری سے روک دیا۔ دوران سماعت وکیل کا کہنا تھا کہ کامران بنگش کے خلاف چترال اور کوہستان میں کیسز ہیں، سابق وزیر الیکشن مہم چلانا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔
دلائل کی تکمیل کے بعد عدالت نے کامران بنگش کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کرکے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت