بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری

کامیاب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کی ہدایت

بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی حلف برداری کیلئے الیکشن کمیشن نے اڑھائی ماہ بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ہدایات جاری کردیں، الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ریٹرننگ آفیسر زکو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی حلف برداری کیلئے انتظامات کئے جائیں،

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رشوت پر ایم پی اے کا سرپرائز وزٹ

ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے کامیاب چیئرمین اور ارکان، تحصیل و سٹی لوکل گورنمنٹ کے کامیاب چیئرمین اور میئر کیلئے حلف برداری کی جائے گی، اسی طرح حلف لینے کے بعد اس کا ریکارڈ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکو فراہم کیاجائیگا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر زکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حلف لینے کیلئے آفیسر کی ڈیوٹی لگائیں اور اس کیلئے شیڈول جاری کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 19دسمبر کو خیبرپختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد کئے گئے تھے اور اب تک منتخب نمائندوں نے حلف نہیں لیاہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان