Edm7QP7XsAM m04

کرم ایجنسی کے مرکزی شہر پاراچنار کے علاقے اکبر خان چوک کے قریب دھماکہ

ویب ڈیسک (پارا چنار): تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قبائلی ضلع کرم ایجنسی کے مرکزی شہر پاراچنار کے علاقے اکبر خان چوک کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے سے 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کے مطابق ابھی دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہواہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پولیس نے جائے حادثہ کو سیل کر دیا ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں اور مشکوک افراد کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف

تفصیلات جاری ہیں