کرنل-شیر-خان-شہید

مردان میں کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا پولیس نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے پُرتشدد مظاہروں کے دوران کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے شناخت کے بعد ملزم رحمت اللہ کو مردان کے علاقے گجر گڑھی سے گرفتار کیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے نو مئی کو ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے دوران مردان پنجاب رجمنٹ سینٹر کے باہر نصب کرنل شیر خان شہید کا نصب مجسمہ اکھاڑ کر اسے توڑ دیا تھا۔ملزم کی گرفتاری تحقیقاتی اداروں کی مدد سے ممکن ہوئی جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان