Arrest 1

کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث اشتہاری گرفتار

ویب ڈیسک(اسلام آباد)شہریوں کے ساتھ کروڑوں کے فراڈ میں ملوث اشتہاری گرفتارکر لیا گیا ہے،تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے بدنام زمانہ فراڈئیے طاہر اقبال کو لاہور سے گرفتار کیا ملزم شہریوں کو منافع کا لالچ دے کرپیسے بٹورتا تھا۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کو علی امین گنڈاپور سے زبان درازی لے ڈوبی

ذرائع کے مطابق ملزم شہری سے پیسے وصول کرکے چند ماہ پیسے واپس دیتا تھا پھر اچانک غائب ہوجاتا تھا، متعدد شہریوں کے ساتھ فراڈ کیا اور روپوش ہوگیا تھاتاہم ملزم کو پیسوں کا لالچ دے کرگرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کافیصلہ

تفصیلات کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، کورال اور بنی گالہ میں چیک ڈس آنر کے مقدمات درج ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنزنے پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔