کرپشن

بہتر طرز حکمرانی سے پاکستان میں کرپشن کم ہوئی،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

ویب ڈیسک: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت کرپشن میں کمی کے باعث پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔
دنیا بھر میں کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی، کرپشن میں کمی پر پاکستان کا سکور 2 کی بہتری کے ساتھ 29 رہا، کرپشن سے متعلق 2022 میں پاکستان کا سکور 27 تھا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق مجموعی رینکنگ میں پاکستان 140 سے 133 نمبر پر آگیا ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اقدامات اور طرزحکمرانی میں بہتری سے پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوئی۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری