بھوک و پیاس سے جاں بحق

بحیرہ روم میں پھنسے 60تارکین وطن بھوک و پیاس سے جاں بحق

ویب ڈیسک: کشتی خراب ہونے کے باعث بحیرہ روم میں پھنسے 60تارکین وطن بھوک و پیاس سے جاں بحق ہو گئے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تارکین وطن لیبیا کے ساحل سے ربڑ کی کشتی میں سوار ہو کر بحیرہ روم کی جانب روانہ ہوئے تھے جہاں ایک مدادی گروپ نے کشتی کے خراب ہونے کی نشاندہی کی اور اس دوران ریسکیو اہلکاروں نے 25 افراد کو بچالیا۔
ریسکیو آپریشن میں کشتی سے 60 تارکین وطن کی لاشیں بھی ملیں۔
لاغر اور نیم مردہ افراد کو فوری طبی امداد اور پانی وغیرہ دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں درجن سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ یہ افراد بھوک اور پیاس کی وجہ سے مارے گئے۔ کشتی میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئی تھیں۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے مطابق گزشتہ برس تارکین وطن کے لیے سب سے مہلک سال تھا جب غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش میں 8 ہزار 565 افراد اپنی جانوں سے گئے۔ اس تعداد نے پچھلے 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بھی کہا کہ 2023 میں ڈوبنے والے تارکیں وطن کی یہ تعداد اس سے پچھلے برس کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز عطا