Capture 2

کلبھوشن باربارسفارتکاروں کو پکارتارہا لیکن انہوں نے ایک نہ سنی، مخدوم شاہ محمودقریشی

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ قونصلررسائی کی ضرورت کے مطابق تمام اقدامات اٹھائے۔ بھارتی سفارتکاروں نے کلبھوشن تک رسائی کے بجائے راہ فرار اختیارکیا۔ بھارتی سفار تکار کوکلبھوشن تک قونصلر رسائی دی۔ آج بھارت کے 2 سفارتکاروں کو قونصلررسائی دی گئی۔ جو بات طےہوئی تھی اس کے تحت قونصلررسائی دی۔ بھارت کی بدنیتی سامنےآگئی یہ قونصلررسائی ہی نہیں چاہتےتھے۔
کلبھوشن بھارتی سفارتکار کو پکارتا رہا اور وہ چلے گئے۔ کلبھوشن کہتا رہا مجھ سے بات کریں اور سفارتکار چلے بنے۔ بھارتی سفارتکاروں کا رویہ حیران کن تھا۔ سفارتکاروں نے کلبھوشن سے بات ہی نہیں کرنی تھی تورسائی کیوں مانگی۔
بھارتی سفارتکاروں کو درمیان میں شیشے پراعتراض تھا وہ بھی ہٹا دیا۔ سفارتکاروں نےآڈیوویڈیو ریکارڈ پراعترض کیا وہ بھی نہیں کی۔ بھارتی سفارتکاروں کی تمام خواہشات پوری کیں پھربھی وہ چلےگئے۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم