Army chief

کمانڈرزتازہ صورتحال کومدنظررکھتےہوئےخودکوتیارکریں-آرمی چیف

ویب ڈیسک:آئی ایس پی آر سے جاری ایک بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ ریجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف کا رجمنٹل سینٹرپہنچنےپرلیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نےاستقبال کیا، آئی جی آرمزکمانڈربلوچ رجمنٹل سینٹربھی اس موقع پرموجودتھے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر شریک ہوئے، آرمی چیف نے بلوچ ریجمنٹل سنٹر میں یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔

آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سینٹرمیں افسران سےخطاب بھی کیااور بلوچ رجمنٹ کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیاراورکامیاب آپریشنزکوسراہا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ کمانڈرزہرسطح پرپیشہ ورانہ مہارت کےحصول پرتوجہ دیں،کمانڈرزتازہ صورتحال کومدنظررکھتےہوئےخودکوتیارکریں،اکمانڈرزہرطرح کےچیلنجزکاسامناکرنےکیلئےتیاررہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 48 فلسطینی شہید