.jpg

کمر توڑ مہنگائی و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

ویب ڈیسک (صوابی): کمر توڑ مہنگائی وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ کا شیواہ اڈا میں احتجاج، صدر جماعت اسلامی یوتھ نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں و نظام سے ناواقفیت کی وجہ سے مہنگائی و بے روزگاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کا جینا بے حال کردیا، لوگوں کے کاروبار تباہ ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

عمالدین یوسفزئی نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں و سکولوں میں طلباء لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، اگر حکومت نے لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں کی تو جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان گریڈ اسٹیشن پہنچ کر خود بجلی چالو کرلینگے۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا