کمشنر راولپنڈی نے انتخابات میں دھاندلی کا بھانڈا پھوڑ دیا، علی محمد خان

ویب ڈیسک: کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس اور انتخابی نتائج میں دھاندلی کے حوالے سے الزامات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا کہ حکومتی سرکل سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھل کر دھاندلی ہوئی ہے۔
سابق وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے باہر آ کر بدلہ لینے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم فتح مکہ کے ماڈل پر جائیں گے، سیاسی انتقام نہیں سیاسی استحکام کی طرف جائیں گے۔
انتخابی دھانلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر فیصلہ قوم کے حق میں کرنا ہے تو جو قوم نے کہا ہے اس کو ماننا پڑے گا، عوام نے جھولیاں بھر بھر کے ووٹ دیا، ہمیں چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان