کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کا خار ہسپتال کا دورہ

ویب ڈیسک: باجوڑ میں گزشتہ روز جے یو آئِی ف کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کرنے کیلئے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ کور کمانڈر نے باجوڑ میں شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور لواحقین کے بلند حوصلوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف