کولمبو میں بارشیں، ایشیاء کپ کےمیچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ایشیاء کپ کے باقی میچز بارش سے متاثر ہونے سے بچانے کیلئے اے سی سی نے نیا پلان تیار کر لیا، ذرائع کے مطابق بارش کے پیش نظر کولمبو میں ہونے والے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کر دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اب پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا میچ 10 ستمبر کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ اگر دوبارہ بارش ہوتی ہے تو اس کے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ یہ اس لئے بھی کیا جا رہا ہے کہ دنیا بھر کے شائقین پاک بھارت میچز دیکھنے کیلئے سالوں انتظار میں رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیاء کپ 2023ء کے پہلے مرحلے میں پاک بھارت مقابلہ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا، بھارت کے نیپال کے خلاف دوسرے میچ میں بھی بارش کی وجہ سے کئی بار میچ روکنا پڑا۔
ایشیاء کپ کے سپر 4 میچز کولمبو میں ہونے ہیں جہاں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، ایسے میں ان سبھی میچوں کو ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل