کک بیکس تحقیقات: پرویزالہی اور مونس الہی کیخلاف نیب ریفرنس دائر

ویب ڈیسک: گجرات ٹھیکوں کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) نے چودھری پرویز الہی اور مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف ایک ارب تئیس کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔
نیب کی جانب سے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
عدالت میں دائر ریفرنس کے مطابق پرویزالہٰی اور مونس الہٰی نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کک بیکس اور رشوت وصول کی ہے۔
ریفرنس کے مطابق سابق وزیر اعلی پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی نے من پسند ٹھیکے داروں کو کنٹریکٹ دلوا کر کمیشن لی، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان نے ملکر رشوت اور کک بیکس کی مد میں 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا مالیاتی فائدہ لیا۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان دوران تفتیش قصوروار پائے گئے، احتساب عدالت ٹرائل کر کے ملزمان کو سزا دے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا