5e9dd724e150a

کھانا اچھا پکالیتی ہوں بس انگریزی غلط ہوجاتی ہے،اداکارہ میرا

ویب ڈیسک (کراچی)معروف اداکارہ میرا بھی اپنی گلابی انگریزی سے غیر مطمئن نظر آئیں۔ایک ویڈیو میں اداکارہ میرا نے ملک بھر میں اپنی انگریزی کو وجہ مزاح بنائے جانے کو درست قرار دیدیا ہے۔

وہ ویڈیو کے دوران اپنے مہمانوں کا تعارف کرانے میں پھر ’غلطی‘ سے ’مسٹیک‘ کرگئیں اور پھر خود ہی اُسے پکڑ بھی لیا۔
میرا اس موقع پر اعتراف کیا کہ انگلش بولوں تو مجھ سے گڑ بڑ ہو ہی جاتی ہے۔

اداکارہ میرا اپنا فرصت کا وقت اب کھانے پکانے میں گزارنے لگیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہمانون کے لیے خود اسپیشل کھانے بنانے شروع کردیے ہیں، میں کھانا تو اچھا پکالیتی ہوں بس انگریزی غلط ہوجاتی ہے۔