ورلڈ کپ فائنل

کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے ایکسائٹڈ ہیں، بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کیلئے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جا رہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ دبائو نہ لیں۔بابر اعظم نے کہا کہ سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے ایکسائٹڈ ہیں، انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی، ہم فائنل میں سو فیصد دیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلے۔فائنل کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی 6 اوور بہت اہم ہیں، ہمارا یقین اللہ پر ہے اور پورا بھروسہ بھی ہے، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے سوال پر کپتان نے کہا کہ رمیز راجہ سے ملاقات خوشگوار رہی، انہوں نے یہی کہا کہ کھل کر کھیلیں، اپنے گیم پر قائم رہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے، موسم تو ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن دعا ہے کہ میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا