کینگروز پر جھپٹنے کیلئے شاہینوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم نے کینگرز کیخلاف سیریز کیلئے کمر کس لی، آستڑیلوی شہر پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کیلئے شاہینوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم نے پریکٹَس سیشن میں فزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر فوکس کیا۔ اس دوران مختلف ٹپس پر کام کرتے ہوئے موجود خامیوں کے تدارک کیلئے بھرپور محنت کی گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائیگا۔ اس لئے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئَے شاہینوں نے تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ پرتھ کی پش ہمیشہ سے پیسرز کیلئے سازگار رہی ہے اور یہاں بیٹرز پر بولرز کو برتری رہی ہے، اس لئے مینجمنٹ بولنگ لائن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور پی ایم الیون کے درمیان چار روزہ ٹور میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی