کیویز بلے باز ڈیون کانوے اور باؤلنگ کوچ کورونا کا شکار

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز ڈیون کانوے اور باؤلنگ کوچ کورونا کا شکار، ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ذرائع کے مطابق کیویز اوپننگ بلے باز ڈیون کانوے گرین شرٹس کیخلاف چوتھے ٹی 20 سے بھی باہر رہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کیویز بلے باز کو کورونا کا شکار ہو جانے پر ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے کمروں سے بھی الگ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلے باز ڈیون کانوے کی جگہ چاڈ بوس نے پاکستان کیخلاف چوٹھے ٹی 20 میں ٹیم کی نمائندگی کی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ آندرے ایڈمز کا بھی کورونا ٹیست مثبت آ گیا جس کی وجہ سے انہیں بھی ٹیم ہوٹل میں الگ کردیا گیا ہے تاکہ وائرس دوسرے کھلاڑیوں کو متاثر نہ کر سکے۔
یاد رہے کہ ڈیون کانوے اور باؤلنگ کوچ آندرے ایڈمز کی جگہ متبادل کے طور پر دیدگر کوچ اور کھلاری ٹیم میں‌شامل کئے گئے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے