کے الیکٹرک صارفین

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید 9روپے 66پیسے مہنگی

ویب ڈیسک : نیپرا نے کے الیکٹر ک صارفین کے لئے بجلی 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے کے الیکٹرک کو بجلی 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیپرا اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔

مزید پڑھیں:  سپیس ایکس امریکا کیلئے جاسوس سیٹلائٹس نیٹ ورک بنانے کیلئَے تیار

کے الیکٹرک حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے تین سو اسی ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ چئیرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کے لئے نیپرا کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں۔ ہم سستی بجلی کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ