گائے میں قربانی حصوں کا کم زیادہ ہونا

سوال: پانچ آدمیوں نے مل کر قربانی کی ۔ چار آدمیوں نے پانچویں حصے کے پورے پیسے دیے اور ایک نے کچھ کم دیے جو جانور کی قیمت کے ساتویں حصے کے برابر تھے۔ قربانی کے بعد گوشت کو سات برابر حصوں میں تقسیم کر کے ہر آدمی کو ایک حصہ دیا گیا تو دو حصے بچ گئے ۔ ان دو حصوں کے چار حصے بنا کر ان چار افراد میں برابر تقسیم کیا گیا جنہوں نے زیادہ پیسے دیے تھے تو کیا ان لوگوں کی قربانی ہو گئی یا نہیں؟

مزید پڑھیں:  سفارتی تعلقات بحال، 9 سال بعد ایران سے معتمرین عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

جواب: صورت مسئولہ میں ان سب کی قربانی صحیح ہو گئی کیوں کہ کسی کا حصہ ساتویں سے کم نہیں ۔ اور شرط یہی ہے کہ کسی شریک کا حصہ ساتویں سے کم نہ ہو اور زائد گوشت باقی چار افراد کے درمیان تقسیم کرنا بھی درست ہے۔

مزید پڑھیں:  عمرہ زائرین کو مقررہ 3 ماہ کے اندر اپنے وطن لوٹنا ہوگا، اعلامیہ جاری