تحریک عدم اعتماد

گالیاں تحریک عدم اعتماد کا راستہ نہیں روک سکتیں: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا رویہ گھبراہٹ کا ثبوت ہے، گالیاں تحریک عدم اعتماد کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیر کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کے فیصلے پرعمل کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ووٹ نہیں بلکہ امپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں: بلاول

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ وزیر اعظم ‎عمران خان نیازی کی خارجہ امور پر کنٹینر والی ناسمجھ گفتگو ریاست پاکستان کے لیے گھبرانے والی بات ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاسعودی عرب سےمتعلق شیرافضل کےبیان سےاظہارلاتعلقی

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ ‎عمران نیازی اپنی سیاست اور ساکھ خراب کرچکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست خراب کرنے کے بعد اب پاکستان کی عالمی سیاست اور ساکھ خراب نہ کریں۔