گرانفروشوں کیخلاف محکمہ خوراک کی کارروائیاں تیز‘ مزید 15 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: ماہ رمضان میں گرانفروشوں کیخلاف محکمہ خوراک نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مزید 15 افراد گرفتار کرلیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کے حکام کی ہدایت پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں بورڈ بازار اور دلہ زاک روڈ پر مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں چھاپے مارے گئے۔
اس دوران اشیائے خوردونوش کے نرخوں بارے آگاہی حاصل کی گئی اور سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 15 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ان گرانفروشوں میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ نانبائی‘ قصائی‘ جنرل سٹور مالکان و دیگر شامل ہیں۔
راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کا کہنا تھا کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مصنوعی مہنگائی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے کارروائی کرتےہوئے مزید 15 افراد گرفتار کر لئے گئے.

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری