عمران نیازی رانا ثناءاللہ

عمران نیازی کی سیکیورٹی پرتعینات اہلکار ہی اسے گرفتار کریں گے، رانا ثناءاللہ

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ قانون کے مطابق ان کوسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی دو درجن سے زائد مقدمات میں ملزم نامزد ہے ان مقدمات میں ملک میں ہنگامہ آرائی، فتنہ وفساد، افراتفری پھیلانے اور وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم بھی شامل ہیں۔ عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی سکیورٹی ہی عمران نیازی کو گرفتار کرلے گی۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی اخلاقی اورجمہوری قدروں سے یکسرعاری ہے وہ اپنے مخالفین کو غداراور یزید کہہ کر پکارتا ہے کیا ایسا شخص ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس