کمشنر پشاور ڈینگی تدارک کیلئے متحرک

گرمی شدت اضافہ ‘ڈینگی تدارک کیلئے کمشنر پشاور متحرک

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ڈینگی کے تدارک کیلئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود از خود متحرک ہو گئے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے اتوار چھٹی کے روز ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور، اے ڈی سی عمران یوسف زئی، ٹی ایم او ٹان تھری اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ گزشتہ سال ڈینگی سے شدید متاثرہ علاقے تہکال کادورہ کیا اور ڈینگی کے تدارک کیلئے صفائی، آگاہی مہم اور دیگر اقدامات کا معائنہ کیا کمشنر پشاور نے خود گھر گھر جاکر عوام کو آگاہی دی اور احتیاطی تدابیر پر مبنی پمفلٹ تقسیم کئے جبکہ تہکال کے علاقے میں قائم فری میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا اور موقع پر موجود عوام سے معلومات حاصل کیں۔ کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور بخار کی صورت میں فری میڈیکل کیمپ میں ضرور اپنا چیک اپ کرائیں تاکہ ڈینگی بخار کی صورت میں ان کا فوری علاج کیا جاسکے اور مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔کمشنر پشاور نے ڈبلیو ایس ایس پی او ٹی ایم او کو بھی سخت ہدایات جاری کیں کے لاروے کی افزائش کو روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ہر صورت میں لاروے کی افزائش کو روکا جائے علاقے کے عوام نے کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو اپنے درمیان موجود پا کر خوشی کا اظہار کیا اور ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے اقدامات پر بھی اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز