فنانشل ایکشن ٹاسک فورس

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو اگلے سیشن تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تین روزہ جاری جائزہ اجلاس میں کیا گیا، فیٹف کا اگلا جائزہ اجلاس آئندہ سال فروری میں ہوگا۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سزاؤں کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ صدر فیٹف نے کہا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے لیکن مزید بہتر اقدامات کی ضرورت ہے، دوسری طرف بوٹسوانا اور ماریشش ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل گئے، ترکی ، اردن اور مالی کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پیرس میں ہونے والا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روزہ اجلاس 19 سے 21 اکتوبر تک جاری رہا، اگلا جائزہ اجلاس آئندہ سال فروری میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم